Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پریانکا چوپڑا ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کے لئے تیار

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا اس وقت ممبئی میں موجود ہیں اور وہ مختلف فلم ڈائریکٹروں سے ملاقاتیں کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کی نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی سے ملاقات ہوئی ہے اور انہیں ان کا ایک ایکشن پروجیکٹ پسند آگیا ہے۔

پریانکا چوپڑا اور فلم ڈائریکٹر کے درمیان شوٹنگ شیڈول اور دیگر معاملات پر بات چیت جاری ہے اور اس کا حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا امریکی پاپ سنگر نِک جوناس سے شادی کے بعد لاس اینجلس میں مقیم ہیں جبکہ اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)