بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں لوگ دوسروں کی کامیابی سے حسد کرتے ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ میں اپنے فلمی کیرئیر کے دوران گندی سیاست کا شکار بنی لیکن مجھے فخر ہے کہ میں نے خود کبھی کسی کے کیرئیر کو نقصان نہیں پہنچایا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی تو میں اس شخص سے معافی مانگ لیتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ عدم تحفظ کا شکار افراد سے بھری پڑی ہے، یہاں لوگ دوسرے کو گرانے کے لیے ٹانگ کھینچتے رہتے ہیں کیونکہ وہ دوسروں کی کامیابی سے حسد کرتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے آج کل کے نوجوان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی کیونکہ کبھی میں بھی اس انڈسٹری میں نئی تھی۔
View this post on Instagram




















