معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے والد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں جس میں اُنہیں مکہ مکرمہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے حجاب کیا ہوا ہے جبکہ وہ اس مقدس مقام کی زیارت کرکے کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ “اللہ تعالیٰ مجھے ہمیشہ توبہ کرنے کے لیے بلاتا رہے اور اللہ تعالیٰ میرے ابا جی کو ہمیشہ میرے ساتھ رکھے”۔
سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے گلوکارہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram




















