Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کو کامیاب بنانے کے لیے میاں بیوی میں سے کسی ایک کو قربانی دینی پڑتی ہے، فضیلہ قاضی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ شادی کو کامیاب بنانے کے لیے میاں بیوی میں سے کسی ایک کو قربانی دینی پڑتی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ کامیاب شادی کے لیے کوئی کوئی خاص ہدایات موجود نہیں ہیں لیکن آج کل مرد اور عورت دونوں ہی کی توجہ اپنے کیریئر بنانے پر بہت زیادہ مرکوز ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب دونوں میاں بیوی شوبز انڈسٹری سے ہوں تو ان کے درمیان مقابلہ اور انا کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد کچھ عرصے کے لیے کام کرنا چھوڑ دیا تھا کیونکہ میں اپنے بچوں کو وقت دینا چاہتی تھی جو کام کی وجہ سے نظر انداز ہو رہے تھے۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ شادی کو کامیاب بنانے کے لیے میاں بیوی میں سے کسی ایک کو قربانی دینا پڑتی ہے اگرچہ میرے شوہر نے مجھے کبھی بھی کام کرنے سے نہیں روکا لیکن میں نے خود اپنی فیملی کے لیے سمجھوتہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)