پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا نے عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو “منافق” قرار دیدیا۔
ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان کے لیے کئی ہٹ گانے کمپوز کیے ہیں، دونوں موسیقار کئی سالوں سے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔
اب حال ہی میں ساحر علی بگا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان پر کڑی تنقید کی ہے۔

ساحر علی بگا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ ساتھ منافق بھی ہیں، منافق پر خدا کی لعنت ہو۔

بعد ازاں، ساحر علی بگا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی لیکن اُن کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔




















