بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار بوبی دیول عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ پہلی بار فلم میں جلوے بکھیرنے کیلئے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار بوبی دیول کو یش راج کی اسپائی یونیورس کی فلم میں شامل کیا گیا ہے جس میں وہ عالیہ بھٹ کے مدِمقابل ولن کا کردار ادا کریں گے۔
بوبی دیول نے ’انیمل‘ میں عالیہ بھٹ کے شوہر رنبیر کپور کے مدِمقامل ولن کا کردار ادا کیا تھا جسے بہت پسند کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یش راج فلمز کا پروجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جبکہ اس میں عالیہ اور بوبی دیول کی شرکت کنفرم ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس کے آخر میں ہوگا۔




















