بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر اور ہدایتکار وشنو وردھن فلم ‘دی بُل’ کی شوٹنگ کی تاریخ کو پہلے ہی تین بار آگے بڑھا چکے ہیں جبکہ سلمان خان ہر بار تاریخ آگے بڑھانے کے فیصلے کا احترام کرتے رہے لیکن اس بار بھی جب کرن جوہر نے فلم کی شوٹنگ سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا تو سلمان خان نے فلم ‘دی بُل’ کی کاسٹ سے آؤٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان کو ہدایتکار ساجد ناڈیا ڈوالا اور فلمساز اے آر مروگاداس کی نئی ایکشن فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا ہے اور اس کے لیے انہوں نے کرن جوہر کو آگاہ بھی کیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے ‘دی بُل’ کی شوٹنگ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
سلمان خان نے فلمساز کو اُن کی فلم ‘دی بُل’ سے پیچھے ہٹنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔




















