عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی نئی فلم ‘دغا باز دل’ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔
حال ہی میں مہوش حیات نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ‘دغا باز دل’ کا ٹریلر پوسٹ کیا۔
View this post on Instagram
ٹریلر میں دِکھایا گیا ہے کہ مہوش حیات پر جنات ہوتے ہیں اور جب اداکارہ کا علاج کروانے کی کوشش کی جاتی ہے تو اُن کے گھر والے کہتے ہیں کہ اس کی شادی کردیتے ہیں، شادی کے بعد جنات سے چھٹکارا مل جائے گا۔
اداکارہ کے گھر والے اُن کے چاچا کے بیٹے (علی رحمٰن) کے ساتھ اُن کا رشتہ طے کرتے ہیں لیکن لڑکا لڑکی دونوں ہی اس رشتے کے خلاف ہوتے ہیں اور اپنی شادی رُکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں لیکن آخر میں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوجاتی ہے۔
مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کی یہ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ فلم میں اداکار علی رحمٰن اور مومن ثاقب بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سلیم شیخ، بابر علی، بیو رانا ظفر، تزین حسین، لیلیٰ واسطی، عائشہ خان اور مشیل ممتاز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
وجاہت رؤف کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو بدر اکرام اور شازیہ وجاہت نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی محسن علی کی تحریر کردہ ہے۔




















