بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی اپنی والدہ نیتو کپور سے مار کھاتے آئے ہیں۔
حال ہی میں اداکار رنبیر کپور نے اپنی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔
View this post on Instagram
رنبیر کپور نے کہا کہ ان کے والد رشی کپور سخت مذہبی تھے، ایک مرتبہ میں مندر میں جوتوں سمیت داخل ہونے ہوا تو ان کے والد نے ان کی سخت پٹائی کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ پٹائی کے وقت ان کی عمر آٹھ یا نو برس ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے اپنی والدہ نیتو کپور سے بھی مار کھاتے آئے ہیں اور ایک مرتبہ انہوں نے اسے ہینگر سے بھی مارا تھا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ اداکار اپنی آخری فلم ’انیمل‘ میں نظر آئے جو 2023 کی بڑی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی ہے۔




















