Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ آتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنیل شیٹی بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’ڈانس دیوانے‘ کے ججز پینل کا حصہ ہیں، اس شو کی حالیہ قسط کو ’دادا دادی اسپیشل‘ کا نام دیا گیا تھا۔

شو کے دوران میزبان بھارتی سنگھ نے سنیل شیٹی سے سوال کیا کہ اگر آپ نانا بن جاتے ہیں تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟ اور نانا کے بعد آپ کا برتاؤ کیسا ہوگا؟

جس پر سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ “میں جب اس شو کے اگلے سیزن میں آؤں گا تو نانا کی طرح اسٹیج پر چلوں گا۔

سنیل شیٹی کے اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اُن کی بیٹی آتھیا شیٹی اور داماد کے ایل راہول جلد والدین بننے والے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

آتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے اپنے پہلے بچے کی آمد سے متعلق خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ آتھیا شیٹی نے جنوری 2023 میں بھارتی کرکٹر کے ایل راہول سے شادی کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)