پاکستان کے مشہو و معروف شاعر مسرور انور کی 28 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
پاکستانی فلموں کیلئے سریلے گیت اور مکالمے لکھنے والے شاعر مسرور انور 6 جنوری 1944 کو بھارت کے شہر شملہ میں پیدا ہوئے۔
تقسیم ہند کے بعد ہجرت کر کے والدین کے ساتھ کراچی منتقل ہوئے، بڑے ہوئے تو کچھ عرصہ پی آئی اے کے ساتھ کام کیا، اس کے بعد ریڈیو پاکستان سے منسلک ہو گئے۔
مسرور انور نے 1962 میں فلم بنجارن کیلئے گیت لکھ کر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔
انہوں نے پہلی پلاٹینم جوبلی فلم ’’ارمان‘‘ کیلئے ملک کا پہلا پاپ گانا کو کو کو رِینا بھی لکھا۔
مسرور انور نے لاکھوں میں ایک، قربانی، کامیابی، عندلیب، شمع اور پروانہ، کبڑا عاشق جیسی کئی کامیاب فلموں کے گیت لکھے جو آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔
انہوں نے وطن کی محبت میں شہرہ آفاق ملی نغمے بھی تخلیق کئے۔
300 سے زائد فلموں کیلئے گیت لکھنے والے مسرور انور کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
مسرور انور یکم اپریل 1996 کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔




















