اسرائیل کے اقدامات کی بڑھتی ہوئی عالمی مذمت کے ساتھ ساتھ مختلف مشہور شخصیات بیداری بڑھانے کے لیے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کر رہی ہیں۔
فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسرائیل کی نسل پرستانہ حکومت پر تنقید کی ہے۔
انہوں نے فلسطینی عوام کے وجود سے انکار کرنے والے ایک اسرائیلی وزیر کا ایک کلپ شیئر کیا اور اس کے جواب میں اپنے فلسطینی ورثے کو اجاگر کیا اور فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی مذمت کی۔
اس کے علاوہ بیلا نے الجزیرہ سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اسرائیلی فضائی حملوں سے شام میں ہونے والی ہلاکتوں کو دکھایا گیا ہے، جس میں جاری تشدد پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بیلا نے اسرائیل کے اقدامات کے خلاف بات کی ہو۔
معروف ماڈل نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں اور ان کے خاندان کو ان کے فلسطینی ورثے اور اسرائیل پر تنقید کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں لیکن وہ کسی صورت خاموش نہیں رہیں گی۔




















