معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے چھوٹے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی اداکارہ نیلم اپادھیایا کے ساتھ منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہی ہیں۔
حال ہی میں پریانکا چوپڑا کے چھوٹے بھائی سدھارتھ چوپڑا نے ایک نجی تقریب کے دوران تامل اداکارہ نیلم اپادھیایا کے ساتھ منگنی کی انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا۔
View this post on Instagram
سدھارتھ چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر اس خاص دن کی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
ان تصاویر میں اداکارہ پریانکا چوپڑا شوہر نک جونس اور اپنی بیٹی مالتی کے ساتھ ہنستی ، مسکراتی اور پرجوش نظر آئیں۔
View this post on Instagram
پریانکا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کیں اور اپنے بھائی کی منگنی کے لئے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ۔
خیال رہے کہ سدھارتھ اور نیلم نے باضابطہ طور پر کچھ عرصہ قبل اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی اور 2 اپریل 2024 کو ایک دوسرے سے منگنی کی۔




















