Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راحت فتح علی خان نے مستحقین میں راشن تقسیم کرکے سب کے دل جیت لیے

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے مستحقین میں راشن تقسیم کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

حال ہی میں گلوکار و قوال راحت فتح علی خان کی جانب سے عید کی مناسبت سے مستحق افراد کے گھر راشن بیگ بھیجے گئے جبکہ انہوں نے خود بھی راشن کی تقسیم کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آخری عشرہ ہے اور عید کی آمدآمد ہے، ایسے میں مستحقین کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فن میں مہارت کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی بھِی اشد ضروری ہے۔

گلوکار راحت فتح علی خان کے مطابق خدمتِ خلق رب کائنات کی خوشنودی کا ذریعہ ہے۔