Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تھپڑ سے نہیں، دلہن بننے سے ڈر لگتا ہے؛ اداکارہ فضا علی

پاکستانی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ انہیں تھپڑ سے نہیں، دلہن بننے سے ڈر لگتا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ و میزبان فضا علی کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ دلہن بننے کا بہت شوق تھا اور چاہتی تھی کہ میرے بہت سارے بچے ہوں لیکن میری ایک ہی بیٹی ہے اور اب میں کئی بار فوٹو شوٹ اور ڈیزائنر کپڑوں والی دلہن بن بھی گئی، مگر حقیقی دلہن والا خواب اب ختم ہوگیا، اب بس جینا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

انہوں نے کہا کہ میں نے نئے رشتے بنانے کی کوششیں کی تھیں، دو سے تین بار کسی کے بارے میں سوچا کہ فلاں شخص اگر جیون ساتھی بن جائے تو اچھا ہوسکتا ہے یا فلاں شخص کے ساتھ زندگی گزاری جاسکتی ہے لیکن لوگ بہت بُرے ہوتے ہیں، آپ کو قید کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو فضا علی بھی چاہئے اور پھر فضا علی کو مٹھی میں بھی بند کرنا ہے، کوئی میری زندگی کو قبر تو نہیں بنا سکتا، میں نے آج تک اپنی زندگی میں جو بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں، میں نے کبھی کوئی گناہ نہیں کیا، کوئی غلط کام نہیں کیا ہمیشہ صاف اور پاک کام کیا ہے صحیح طریقے سے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)