Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اچھا شریک حیات ملنے پر فوراً رشتہ ازدواج میں بندھ جاؤں گا، عثمان خالد بٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ میں اچھا شریک حیات ملنے پر فوراً رشتہ ازدواج میں بندھ جاؤں گا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے تعلقات میں رہ چکے ہیں اور اگر ان کی شادی ہوچکی ہوتی تو اب تک وہ تین سے چار بچوں کے باپ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اچھے شریک حیات کی تلاش ہے، جیسے ہی اچھا جیون ساتھی مل جائے گا وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Osman Khalid Butt (@aclockworkobi)

فلموں میں کام کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی فلم بالو ماہی کے بعد ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ اب اس وقت ہی فلم میں کام کریں گے جب انہیں منفرد کردار کی پیش کش ہوگی، اس لیے وہ زیادہ فلمیں نہیں کرتے۔

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ وہ اپنے مقبول ڈرامے کالا ڈوریا میں کام کرنے کے بعد ذہنی مسائل کا شکار ہوگئے تھے، جس وجہ سے وہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں۔

اداکار کے مطابق وہ اپنے مقبول ڈرامے کالا ڈوریا میں کام کرنے کے بعد ذہنی مسائل کا شکار ہوگئے تھے، جس وجہ سے وہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں، مذکورہ ڈراما بظاہر آسان تھا لیکن درحقیقت ان سمیت دیگر افراد کو بھی مشکلات پیش آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Osman Khalid Butt (@aclockworkobi)

انہوں نے کہا کہ فلم بہت بڑا رسک ہوتا ہے، اس میں ان ہی اداکاروں کو لیا جاتا ہے جو اسکرین پر زیادہ نظر آ رہے ہوتے ہیں اور پھر فلموں میں فیورٹزم بھی چلتا ہے۔

ماہرہ خان کے ساتھ فلم سپر اسٹار میں آئٹم سانگ کرنے کے سوال پر خالد عثمان بٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس لیے اداکارہ کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کی، کیونکہ انہیں بچپن سے ہی ڈانسر بننے کا شوق تھا اور یہ کہ وہ پہلے بھی ماہرہ خان کے ساتھ اسٹیج پر پرفارمنس کر چکے تھے۔

اداکار نے کہا کہ وہ نہ صرف اسکرپٹ لکھتے ہیں بلکہ انہوں نے اسٹیج ڈراموں کی ہدایات بھی دی ہیں جب کہ وہ بطور میک اپ آرٹسٹ بھی کام کر چکے ہیں اور مستقبل میں ان کا فلموں اور ڈراموں کی ہدایت کاری کا بھی ارادہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Osman Khalid Butt (@aclockworkobi)