پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ مرد کے لیے ایک وقت میں ایک سے زیادہ بیویوں کے درمیان انصاف کرنا مشکل ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ میں اس بات کا احترام کرتی ہوں کہ اسلام مرد کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے لیکن ساتھ ہی ہمارے دین میں یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ مرد اپنی بیویوں کے درمیان انصاف نہیں کر سکیں گے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر بھی یہی سمجھتی ہوں کہ بہت ہی کم خواتین ایسی ہیں جو یہ بات برداشت کر پاتی ہیں کہ ان کے شوہر دوسری شادی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں اُنہیں منع نہیں کروں گی مگر میں پھر ان سے طلاق مانگ لوں گی۔
مریم نفیس نے کہا کہ اگر انسان اپنی شادی سے خوش نہیں ہے تو اس شادی کو ختم کر کے بے شک دوسری شادی کر لے یا تیسری شادی کرنا چاہے تو وہ بھی اس کی مرضی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ مرد کے لیے ایک وقت میں ایک سے زیادہ بیویوں کے درمیان انصاف کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ بات ہمارے دین میں بھی واضح کی گئی ہے۔




















