Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زیادہ بچے ہونے میں کوئی غلط بات نہیں؛ یاسر حسین

اداکار، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ زیادہ بچے ہونے میں کوئی غلط بات نہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار یاسر حسین کا کہنا تھا کہ زیادہ بچے ہونے میں کوئی غلط بات نہیں، لوگوں کے جتنے وسائل ہیں، اس حساب سے ان کے بچے بھی ہونے چاہئیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے کہ پاکستان میں جتنی بھی بڑی اداکارائیں ہیں، انہیں مقبولیت اور شہرت بچوں کی پیدائش کے بعد ملی اور بچوں سے کسی کے کام میں کوئی فرق نہیں پڑتا، جس میں ٹیلنٹ ہوگا، وہ کام کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عائزہ خان، ماہرہ خان اور یہاں تک میڈم ملکہ نورجہاں کو بھی بچوں کی پیدائش کے بعد شہرت ملی اور تمام بڑی اداکارائیں ہیں۔

یاسر حسین نے کہا کہ لیکن زیادہ بچوں کا فیصلہ ماں کو کرنا چاہئیے، کیونکہ انہیں ہی مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

انہوں نے کہا کہ ہر بچے کی پیدائش کے درمیان کم سے کم تین سال کا وقفہ ہونا چاہئیے لیکن زیادہ بچے ہونے چاہئیے اور جس شخص کے زیادہ وسائل ہیں، اس کے بچے بھی زیادہ ہونے چاہئیے۔