عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور سوشل میڈیا پر ان کی حرمین شریفین سے مختلف تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائیگی شرف کی بات ہے۔
راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مقدس مقامات پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی ہیں۔




















