پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کے خلاف اپنے دیے گئے حالیہ بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
حال ہی میں اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک نوٹ شیئر کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے حالیہ بیان پر توجہ دینا چاہتا ہوں کہ میں نے وہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، میرا ارادہ کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میری بات اور الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا، مذاق میں کہی گئی میری بات کی گہرائی نہیں سمجھی گئی بلکہ وہ بات غلط انداز میں سب کے سامنے پیش کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ کی وجہ سے اگر کسی کی غیر ارادی طور پر دل آزاری ہوئی تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ میں آئندہ کوشش کروں گا کہ اپنی بات کو سیدھا اور صاف الفاظ میں مداحوں تک پہنچاؤں۔
واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی شو میں دورانِ گفتگو عدنان صدیقی کے ہاتھ پر مکھی آکر بیٹھی تھی جس پر اُن کا کہنا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا تھا آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اُتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ جب مکھی کو پکڑنے کی کوشش کررہے تھے تو وہ بھاگ گئی تھی لیکن جیسے ہی وہ خاموش ہوکر بیٹھ گئے تو مکھی اُن کی ناک پر آکر بیٹھ گئی۔




















