پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر سحر حیات اور ان کے شوہر سمیع رشید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سحر حیات اور انکے شوہر سمیع رشید نے مشترکہ پوسٹ جاری کی جس میں یہ جوڑا اپنے ہاتھوں میں ننھی پری کا خوبصورت پاؤں لیے دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
ٹک ٹاکر جوڑے نے محض ہاتھوں پر مبنی اس خوبصورت ویڈیو کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور اپنی بیٹی کو نعمت اور رحمت قرار دے دیا۔
مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں سحر حیات نے قرآن پاک کی سورۃ رحمنٰ کی خوبصورت آیت شیئر کی جسکا ترجمہ تھا، ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے’۔
سحر حیات کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔
View this post on Instagram




















