بالی ووڈ اداکار فردین خان فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی شاندار فلم ہیرامنڈی، میں 14 سال کے وقفے کے بعد سلور اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں۔
نیٹ فلکس نے ہفتے کے روز فردین خان کا پوسٹر شیئر کیا، جو سیریز میں ولی محمد نامی کردار کے طور پر نظر آئیں گے۔
View this post on Instagram
شیئر کئے گئے پوسٹ میں ہیرامنڈی، ڈائمنڈ بازار، جو کہ غیر منقسم ہندوستان کے ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ اور لاہور کے درباریوں کی زندگی پر مبنی ہے، میں فردین بالکل نئے روپ میں، تاریخی لباس میں ملبوس اور مونچھوں میں نظر آرہے ہیں۔
اس کے علاوہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا: “محبت اور فرض کی ایک طوفانی جدوجہد میں گرفتار، ولی محمد اپنی شاہی ذمہ داریوں کے ساتھ اپنے دل کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ فردین خان ولی محمد کے طور پر اسکرین پر شاندار واپسی کر رہے ہیں!
واضح رہے کہ فردین خان کو آخری بار فلم دلہا مل گیا میں بڑے پردے پر نظر آئے تھے، جس کے بعد اداکار نے تمام فلموں اور سوشل میڈیا سے پرہیز کرتے ہوئے اداکاری سے وقفہ لے لیا تھا۔
دوسری جانب منیشا کوئرالا، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدہ شیخ اور شرمین سیگل ہیرامنڈی کی کاسٹ میں شامل ہیں۔




















