پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میں عدنان صدیقی کے خواتین کو مکھیاں کہنے کے بیان سے متفق ہوں۔
حال ہی میں رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ تمام خواتین نہیں بلکہ کچھ خواتین ایسی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے سب خواتین کو برا سمجھا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ خواتین اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ چپک جاتی ہیں اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے الٹی سیدھی حرکتیں کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدنان صدیقی کے خواتین کو مکھیاں کہنے کے بیان سے متفق ہوں تاہم اسی طرح مرد بھی مکھیاں اور مچھر ہوتے ہیں۔
سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ عدنان صدیقی کو ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے لیکن حقائق کو بھی دیکھنا چاہیے، مکھی کہنا غلط ہے لیکن اپنی عزت خود کروائیں۔
رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ جب میں علی ظفر یا عاطف اسلم کے ساتھ کنسرٹ کرتی تھی تو لڑکیاں آکر گلوکاروں سے چپک جاتی تھیں اور ایسی ایسی جگہ آٹوگراف لیتی تھیں کہ بندہ حیران رہ جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اداکاروں اور گلوکاروں کو نہ صرف غیر شادی شدہ بلکہ شادی شدہ اور یہاں تک کہ پانچ بچوں کی مائیں بھی پیغامات بھیجتی ہیں اور ان سے اظہارِ عشق کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی شو میں دورانِ گفتگو عدنان صدیقی کے ہاتھ پر مکھی آکر بیٹھی تھی جس پر اُن کا کہنا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے۔
انہوں نے کہا تھا آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اُتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔
بعدازاں، عدنان صدیقی نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہوں نے وہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، اُن کا ارادہ کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔




















