Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ اسٹارز کے بچوں کی وجہ سے متعدد فلموں سے محروم ہوئی، اداکارہ کیرتی سنن

معروف بھارتی اداکارہ کیرتی سنن نے کہا ہے کہ میں بالی ووڈ کے اسٹار بچوں کے باعث متعدد کرداروں سے محروم ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کیرتی سنن کا کہنا تھا کہ مجھے کیرئیر کے ابتدائی دور میں مایوسی اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

انہوں نے کہا کہ مجھ میں جتنا ٹیلنٹ ہے اس حساب سے مجھے کردار نہیں ملے، بالی ووڈ میں اقربا پروری اور اسٹار بچوں کی وجہ سے متعدد فلموں سے محروم ہونا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی صلاحیت کے حساب سے اپنی قابلیت لوگوں کو دکھانا چاہتی تھی لیکن فلمی پس منظر سے تعلق رکھنے والے نئے لوگوں کو مجھ سے زیادہ مواقع فراہم کیے گئے۔

واضح رہے کہ کیرتی سنن نے 2014 میں فلم ہیرو پنتی کے ساتھ اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے ہیرو ٹائیگر شیروف تھے جو بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)