پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ درِفشاں سلیم نے پسند کی شادی کے نقصانات بتادیے ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ درِفشاں سلیم کا کہنا تھا کہ میری نظر میں پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے، نئی شادی کے ابتدائی دو ماہ کی چاہت کے عنصر بھی باقی نہیں ہوتا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ پہلے کافی جان پہنچان کی وجہ سے دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے۔
خیال رہے کہ درِفشاں سلیم متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، حال ہی میں ان کا ڈراما ‘عشق مرشد’ عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔
View this post on Instagram




















