Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوال سعید کے بعد اداکارہ مومنہ اقبال کو بھی پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز موصول

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مومنہ اقبال کو بھی پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز موصول ہونے لگے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے کئی پاکستانی کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طرح کرکٹرز بھی کیمرے اور میڈیا کے سامنے ہی رہتے ہیں تو اسی لیے اکثر کسی ایونٹ وغیرہ پر ملاقات ہوجاتی ہے تو بات چیت کرلیتے ہیں اور میسجز پر بھی سلام دُعا ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی کرکٹر کا نام یاد نہیں اور اگر میں نے اُن کرکٹرز کے نام بتائے تو وہ مشہور ہوجائیں گے۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا کہ میسجز کرنے والے کرکٹرز عُمر میں مجھ سے بڑے ہیں، وہ بیٹسمین تھے اور پہلے قومی ٹیم کا حصہ تھے۔