پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ انہیں ایک بار ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی فنکار سے حقیقی محبت ہوگئی تھی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نوال سعید نے بتایا کہ جب ہم کسی کے ساتھ دن بھر رہتے ہیں تو ایک دوسرے کے لیے احساسات پیدا ہو ہی جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ساتھی فنکار سے ایک بار محبت ہوگئی تھی لیکن پھر دل کو سمجھا لیا کہ کردار اور اداکار دونوں مختلف انسان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم سیٹ پر 10 سے 12 گھنٹے ایک ساتھ کام کرتے ہیں اور پھر ڈراموں کے مکالمے بھی اسی نوعیت کے ہوتے ہیں تو ایک دوسرے کے لیے رومانوی احساسات ابھر جاتے ہیں، جو کہ وقتی ہوتے ہیں، یہ عام بات ہے لیکن پھر اس کردار سے نکلنا مشکل ہوتا ہے مگر اپنے دل کو سمجھا لیتی ہوں۔




















