Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بشریٰ انصاری نے بھکاری مافیا سے چھٹکارے کا منفرد طریقہ بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھکاری مافیا اور شہر میں پھیلے کچرے کے ڈھیروں سے چھٹکارے کا منفرد طریقہ بتادیا ہے۔

حال ہی میں معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کو اختیار دیا جائے کہ وہ بھکاریوں کو شہر کی صفائی پر لگا کر انہیں اجرت دے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

ان کا کہنا تھا کہ وہ بھکاریوں کو بھیک کی جگہ جھاڑو لے کر دیں تاکہ وہ صفائی کرسکیں اور اتنا تو لوگ کر ہی سکتے ہیں۔

اداکارہ کی یہ پوسٹ پر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔