پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و پروڈیوسر حنا رضوی نے سوشل میڈیا اسٹار عمار احمد خان سے شادی کرلی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ و پروڈیوسر حنا رضوی نے سوشل میڈیا کی فوٹو ایںڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی پوسٹس میں بتایا کہ ان کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ رکھی گئی تھی، جس میں قریبی رشتے داروں اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
اداکارہ نے شادی کے بندھن میں بندھنے پر دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
حنا رضوی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر ان کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ حنا رضوی مقبول فلم ساز و اداکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن ہیں، انہوں نے متعدد مقبول ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔
حنا رضوی کے شوہر عمار احمد خان کانٹینٹ کریئیٹر اور سوشل میڈیا اسٹار ہیں، وہ بھی ٹی وی سمیت دیگر فلموں کے مختلف منصوبوں میں دکھائی دیتے رہے ہیں۔




















