پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی منظرِ عام پر آگئی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ڈانس ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جو کہ ایمن خان جیسی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کا نین نقش اور اسٹائل بھی اداکارہ ایمن خان جیسا ہے جس کی وجہ سے دیکھنے والوں کو پہلی نظر میں یہی لگا کہ ڈانس کرنے والی لڑکی ایمن خان ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کسی مہندی کی تقریب کے دوران بنائی گئی ہے جس میں ایمن خان کی ہمشکل لڑکی بھارتی گانے ‘ہوا چھوکرا جوان رے’ پر ڈانس کررہی ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین نے ملے جلے تبصرے کیے، کچھ صارفین نے کہا کہ یہ لڑکی ایمن خان کی ہمشکل ہے۔




















