Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد

ایک سال قبل لاپتہ ہونے والی معروف تھائی ماڈل کی لاش بحرین سے برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق Kaikan Kaennakam نامی 31 سالہ ماڈل تھائی لینڈ میں کام نہ ملنے پر نوکری کی تلاش میں بحرین آئی تھیں جہاں اُنہیں ایک ریستوران میں نوکری ملی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ 2021 سے 2023 تک بحرین میں مقیم تھیں اور باقاعدگی سے اپنی نوکری پر جارہی تھیں جبکہ اُن کے اہلخانہ شمالی تھائی لینڈ میں ہی رہائش پذیر ہیں، وہ بحرین سے اپنے اہلخانہ کو پیسے بھیجتی تھیں۔

thai-model

ماڈل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی تھیں اور اُنہوں نے اپنے اہلخانہ کو بتایا تھا کہ وہ بحرین کے شہری کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور انہی کے ساتھ رہتی ہیں۔

ماڈل نے اپریل 2023 میں اچانک سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا بند کیں تو اُن کے اہلخانہ کو تشویش ہوئی اور اُنہوں نے اپنی بیٹی سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔

کئی ماہ گزر جانے کے بعد جب اہلخانہ کا اپنی بیٹی سے رابطہ نہیں ہوسکا تو اُنہوں نے رواں سال جنوری میں اپنی بیٹی کی تلاش کے لیے تھائی سفارت خانے سے مدد طلب کی۔

تھائی سفارت خانے کی جانب سے ماڈل کی تلاش جاری تھی اور رواں ماہ 18 اپریل کو تھائی سفارت خانے نے ماڈل کے اہل خانہ کو بتایا کہ بحرین کے مردہ خانے میں ایک نامعلوم تھائی خاتون کی لاش موجود ہے۔

Model, 31, found dead after disappearing for a YEAR in Bahrain as police  identify body by distinctive tattoo on leg - BNC Global News

بحرین کے مردہ خانے میں موجود لاش تھائی ماڈل کی ہی تھی، ماڈل کی ٹانگ پر ٹیٹو بنا ہوا تھا جس کی مدد سے اہلخانہ نے اپنی بیٹی کی لاش کی شناخت کی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق تھائی ماڈل کی موت الکحل زہر کے بعد دل اور پھیپھڑوں کی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے۔