Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

عراق کے معروف ٹک ٹاکر و سوشل میڈیا انفلوئنسر غفران سوادی عرف ام فہد کو فائرنگ کر قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ام فہد کو نامعلوم مسلح افراد نے بغداد کے زیونا ڈسٹرکٹ میں انکی کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

فوٹو: سوشل میڈیا

عراقی وزیر داخلہ نے واقعے کی انکوائری کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

ام فہد ٹک ٹاک پر عراقی میوزک پر اپنی ڈانسنگ ویڈیو کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں۔

article-image

فروری 2023 میں عراقی عدالت نے انہیں انکی ایک ویڈیو میں اشتعال انگیز گفتگو پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی تھی۔