Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

نعیم ہاشمی نے اداکاری کا آغاز قیام پاکستان سے قبل کیا، لاہور میں اسٹیج ڈراموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے، ان کی سب سے پہلی فلم ’’دیوانے دو‘‘ تھی۔

انہوں نے 50 کی دہائی میں ولن جبکہ 60 اور 70 کی دہائی میں کیریکٹر ایکٹر کے طور پر کام کیا۔

نعیم ہاشمی کی فلموں میں ’’چھوٹی بیگم‘‘، ’’سرفروش‘‘، ’’دروازہ‘‘، ’’ایاز‘‘، ’’بنارسی ٹھگ‘‘ اور ’’بابل‘‘ کے نام شامل ہیں، نعیم ہاشمی نے الزام، نگار، جادوگر، شوہر، خاتون سمیت کئی فلموں کی کہانیاں اور گیت بھی لکھے، فلم نور اسلام اور عظمت اسلام کیلئے ان کی لکھی گئی نعتیں امر ہوچکی ہیں۔

نعیم ہاشمی نے 1948ء میں پاک بھارت جنگ کے دوران کشمیر کے محاذ پر جا کر مسئلہ کشمیر پر پہلی ڈاکیو منٹری فلم ’’انقلاب کشمیر‘‘بھی بنائی۔

اداکار 27 اپریل 1976ء کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔