Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرینہ کپور کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!!!

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کرینہ کپور کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید و سنہری رنگ کا خوبصورت مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت حسین لگ رہی ہیں۔

یہ جوڑا بھارتی کلاتھنگ برانڈ ’ری سیریمونیل‘ کا ہے۔

اس فراک کا نام ’پارو انارکلی‘ ہے جس کے ساتھ روحانی بلاؤز جبکہ تاج دوپٹہ تیار کیا گیا جس کی مجموعی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 750 بھارتی روپے ہے۔

اگر اس قمیت کو پاکستانی روپے میں تبدیل کیا جائے تو تاج دوپٹے کے ساتھ یہ مکمل جوڑا 4 لاکھ 87 ہزار 69 پاکستانی روپے کا بننے گا۔