Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوبز میں قدم رکھتے ہوئے اداکار منیب بٹ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار منیب بٹ نے بتادیا کہ اُن کو شوبز میں قدم رکھتے ہوئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار منیب بٹ نے کہا کہ کہ شوبز میں آنے کے لیے جب وہ ایک بار آڈیشن دینے گئے تو وہاں کام کرنے والے ایک ملازم نے انہیں کرسی سے اٹھنے کا کہا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں مذکورہ شخص نے کہا کہ وہ کرسی اداکاروں کے بیٹھنے کے لیے ہے، اس لیے آپ وہاں سے اٹھ کر فرش پر بیٹھ جائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

ان کا کہنا تھا کہ وہ کرسی سے اٹھ کر سخت گرمی کے باوجود فرش پر بیٹھ گئے اور انہوں نے کوئی رد عمل دینا مناسب نہیں سمجھا۔

منیب بٹ نے کہا کہ جب انہوں نے اسی شخص سے پینے کے لیے پانی مانگا تو انہوں نے پانی دینے سے بھی انکار کردیا۔

اداکار کے مطابق مذکورہ شخص ہر کسی کو پانی پلا رہا تھا لیکن جب انہوں نے ان سے پینے کے پانی مانگا تو اس نے انہیں جواب دیا کہ یہاں صرف اداکاروں کو پینے کے لیے پانی ملتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں دوسروں کو پانی پلانے والے شخص نے جواب دیا کہ اگر انہیں پانی پینا ہے تو باہر ایک کولر پڑا ہوا ہے، وہاں سے جاکر پانی پئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پینے کے لیے پانی نہ ملنے کے بعد وہ وہاں سے اٹھ کر چلے آئے اور انہوں نے اس دن اپنے لیے بہت بے عزتی محسوس کی اور ان کا دل بھی ٹوٹ گیا۔

معروف اداکار منیب بٹ نے مزید کہا کہ لیکن انہوں نے اس وقت ہی سوچا کہ ایک دن آئے گا جب ہر کوئی ان کی بھی عزت کرے گا اور آج ہر کوئی انہیں پہچانتا ہے اور عزت کرتا ہے۔