عالمی شہرت یافتہ بھارت کی معروف سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی۔
حال ہی میں ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ جب بھی لوگوں نے سوچا کہ میں یہ کام نہیں کر سکتی تو انہوں نے کیسے ہمت و حوصلے سے ان کا منہ بند کروا دیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ جب میں نے ملک کیلئے کھیلنے کا عزم ظاہر کیا تو لوگوں نے کہا کہ لڑکی ہو اتنے بڑے خواب مت دیکھو، تو میں نے انہیں اسی خوب کو سچائی میں بدل کر کہا کہ اکیلی ہی کافی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے کہا کہ مجھے ومبلڈن کھیلنا ہے تو لوگوں نے ہنس کر ہاتھ اوپر کر دیے اور میں نے جیت کر اپنا سر اور اس طرح میں نے پھر ثابت کر دیا کہ اکیلی کافی ہوں۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ چیمپئن بننے کے بعد جب ماں بننے کا فیصلہ کیا تو لوگوں نے اس فیصلے پر بھی سوالات اٹھائے مگر میں نے دوبارہ انہیں اپنا گیم دکھا کر ثابت کر دیا کہ میں اکیلی کافی ہوں۔




















