بھارت کی مشہور و معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ریاست اترکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کی یونیورسٹی میں سنیدھی چوہان کے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں گلوکارہ کے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

گلوکارہ سنیدھی چوہان پُرجوش انداز میں اسٹیج پر پرفارم کررہی تھیں کہ اچانک سامعین کی جانب سے گلوکارہ پر کسی نے پانی کی بوتل پھینکی، بوتل کے حملے سے وہ تھوڑا گھبرا گئی تھیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنیدھی چوہان نے کچھ دیر تک بوتل کو دیکھا، پھر گلوکارہ نے اپنے اردگرد دیکھا اور کہا کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ بوتلیں پھینکنے سے کیا ہوگا؟
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ کیا ایسا کرنے سے کنسرٹ رُک جائے گا؟ کیا آپ یہی چاہتے ہیں؟ جس پر کنسرٹ میں موجود مداحوں نے ایک آوازا میں کہا ‘نہیں’۔
مداحوں کا جواب سُن کر گلوکارہ مُسکرائیں اور پھر اُنہوں نے دوبارہ سے اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا۔




















