پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ صاحبہ نے لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ وقت اور عمر کے ساتھ انسان کی سوچ بدلتی ہے اور جب آپ کو ایک اچھا انسان مل جائے تو دیر نہیں کرنی چاہیے بلکہ شادی کر لینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی بہت سی ایسی لڑکیاں ہیں جو بیٹھی ہوئی ہیں جو کسی پرنس چارمنگ کا انتظار کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس وقت ریمبو نے انہیں شادی کے لیے پرپوز کیا تو انہوں نے ان کی خوبیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ کسی پرنس چارمنگ کا انتظار کرنے کی بجائے لڑکیوں کو جب ایک اچھا شخص مل جائے تو فوراً شادی کر لینی چاہیے۔




















