Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’کپل شرما شو‘ کو بڑا دھچکا

بھارتی کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر ہفتے کی شب 8 بجے کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ نئی قسط آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں اس کی چھٹی قسط نشر کی گئی، تاہم اس شو کی ریٹنگ چوتھی قسط نشر ہونے کے بعد سے ہی نیچے آنا شروع ہو گئی تھی اور اب 4 ہفتوں تک گلوبل ٹاپ 10 لسٹ میں جگہ بنانے والا یہ شو اپنی پانچویں قسط نشر ہونے کے بعد اس فہرست سے باہر ہوگیا ہے۔

پانچویں قسط میں معروف اداکار عامر خان نے بطورِ مہمان شرکت کی تھی، یہ شو گلوبل ٹاپ 10 لسٹ سے عامر خان کے انٹرویو کے بعد باہر ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی پہلی قسط میں رنبیر کپور، دوسری قسط میں روہت شرما اور شریاس آئر، تیسری قسط میں فلم امر سنگھ چمکیلا کی ٹیم اور چوتھی قسط میں وکی کوشل اور سنی کوشل نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔