بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ و اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی تمام تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹا دی ہیں۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اٹلی میں شادی کی اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور بعد میں ان کی مزید تصاویر بھی شیئر کیں۔
اکاؤنٹ پر اب جنوری 2023 تک تصاویر اور تقریبا 133 پوسٹس ہیں لیکن ان میں اداکار کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر نہیں ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
تاہم اب معروف جوڑے کی سوشل میڈیا ٹیم نے واضح کیا کہ اداکار نے 2023 سے پہلے کے تمام مواد کو محفوظ کیا ہے اور اپنی شادی کی کسی بھی تصویر کو حذف نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون 2018 میں شادی کے بعد سے بالی ووڈ کے طاقتور جوڑوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔




















