پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود انہیں دوبارہ کسی سے محبت ہوگئی تھی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ وہ بھی دوسری بار محبت سے گزریں اور انہیں دوسری بار شادی کرنے پر شدید تحفظات تھے کیونکہ وہ دو بیٹیوں کی ماں تھیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ان جیسی خوبصورت خاتون صرف یک طرفہ محبت پر ہی زندگی گزار دے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر یحییٰ صدیقی کی جانب سے پیشکش کے دو سال بعد ان سے شادی کے لیے رضا مندی ظاہر کی، شادی کی پیشکش کو تاخیر سے قبول کرنے کا سبب ان کی ذاتی اور ذہنی پریشانیاں تھیں کیوں کہ وہ پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں تھیں اس لیے وہ دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے پر پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار تھیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ شگفتہ اعجاز کے مطابق انہیں یہ پریشانی تھی کہ نہ جانے ان کے ہونے والے شوہر ان کی بیٹیوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھیں، وہ انہیں تسلیم کریں گے یا نہیں؟ لیکن انہیں شادی کی پیش کش کرنے والے شخص سچے تھے، وہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے، جس کے بعد انہوں نے اس سے شادی کی۔
واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز نے 18 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کر کے جلد ہی شہرت حاصل کر لی تھی۔
View this post on Instagram




















