پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت آپکو حیران کردے گی۔
حال ہی میں معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ہلکے رنگ کا خوبصورت مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت حسین لگ رہی ہیں۔
یمنیٰ زیدی کا یہ لباس معروف ڈیزائنر نورہ گل کا ہے، یہ ریڈی ٹو وئیر ڈریس ہے جو تھری پِیس ہے یعنی دوپٹہ، شلوار، قمیص سب شامل ہیں۔
اس دلکش جوڑے کی قیمت کی بات کی جائے تو اس کی قیمت نورہ گل کی ویب سائٹ پر 8 ہزار 700 روپے درج ہے۔




















