پاکستان کے مشہور و معروف اداکار، رائٹر اور ہدایت کار جمیل بسمل کی 19 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
جمیل بسمل کا شمار پاکستان میں تھیٹر کے بانیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے 1974 میں چلڈرن تھیٹر کی بنیاد ڈالی، اسٹیج کیلئے 60 ڈرامے لکھے، 600 میں اداکاری کی جبکہ 360 ٹی وی ڈراموں اور درجن سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
1990 میں اُن کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔
اداکار نے نیشنل ایوارڈ سمیت کئی دیگر اعزازات بھی اپنے نام کئے۔
یہ روشن ستارہ 12 مئی 2005 کو 63 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے۔




















