Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی

معروف بھارتی اداکارہ پاویتھرا جے رام خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو اور کناڈا  فلم انڈسٹری کی اداکارہ پاویتھرا جے رام گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ کار میں سفر کررہی تھیں کہ ان کی گاڑی نے آندھرا پردیش کے علاقے محبوب نگر میں اپنا کنٹرول کھو دیا اور روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

 

اداکارہ کی گاڑی نے آندھرا پردیش کے علاقے محبوب نگر میں اپنا کنٹرول کھو دیا اور روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی: بھارتی اداکارہ/ فوٹو بھارتی میڈیا

 

خوفناک حادثے میں اداکارہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ان کی بہن اپیکشا، شوہر چندرکانت اور ڈرائیور سری کانت حادثے میں شدید زخمی ہوئے۔

اداکارہ کی ہلاکت کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے جبکہ ہلاکت پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔