Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی ہے۔

حال ہی میں یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی سیڑھیاں اتر رہی ہیں کہ اچانک توازن خراب ہونے کے باعث لڑکھڑا کر گر پڑیں۔

اداکارہ نے اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔

پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں صدقے کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں، صدقے ہی نے بچا لیا۔ سیڑھیوں سے گرنے کے باوجود میں زخمی نہیں ہوئی بس ہلکی سے خراش آئی اور میں نے اپنا کام مکمل کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کا سیڑھیوں سے گرنے کا واقعہ ڈرامہ جنٹلمین کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، یمنیٰ زیدی ڈرامے میں صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں اور ان کے ہیرو ہمایوں سعید ہیں۔