معروف بھارتی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پہلی ویب سیریز “ہیرامنڈی” میں کام کرنے والی بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا اس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ہیرامنڈی میں اداکارہ سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، شرمین سیگل، رچا چڈھا، سنجیدہ شیخ، اور ادیتی راؤ حیدری سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی بڑے نام شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سیریز کو بنانے کے لیے 200 کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوئے ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری کرنے کے لیے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے تقریباً 60 سے 70 کروڑ روپے وصول کیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ سوناکشی سنہا نے 2 کروڑ، منیشا کوئرالہ، اور ریچا چڈھا نے 1، 1 کروڑ ، سنجیدہ شیخ نے 40 لاکھ بھارتی روپے وصول کیے جبکہ سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین سیگل کو 30 لاکھ بھارتی روپے سے زیادہ کا چیک دیا گیا۔
اس کے علاوہ بھارتی اداکار فردین خان نے 75 لاکھ بھارتی روپے وصول کیے۔




















