Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت  لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت حسین لگ رہی ہیں۔

اداکارہ کا یہ لباس معروف فیشن برانڈ ’عمائمہ مصطفیٰ’ کا ہے۔

فیشن برانڈ ’عمائمہ مصطفیٰ’ کی ویب سائٹ پر اس جوڑے کی قیمت 85 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔