معروف بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کی صحت سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ راکھی ساونت کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس کو دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کو دل میں تکلیف پر ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں اُنہیں اسپتال کے بیڈ پر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکارہ بیہوش ہیں اور ان کا طبی معانہ کیا جارہا ہے۔
اسپتال میں اُن کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے اداکارہ کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔




















