پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان پر پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران نامعلوم فرد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کے تعاون سے جاری پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی ہے۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان نے کریم رنگ کی ساڑھی زیبِ تن کی ہوئی ہے جبکہ وہ میزبان، معروف فلم ہدایتکار و پروڈیوسر وجاہت رؤف کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھی ہیں۔
ماہرہ خان سے شائقین کی جانب سے اپنی کسی فلم کا کوئی ڈائیلاگ سنانے کی فرمائش کی جاتی ہے کہ اسی دوران اُن پر ایک نامعلوم چیز بھی آ گرتی ہے۔
شائقین کی اس حرکت پر ماہرہ خان نے اپنا آپا کھوئے بغیر بڑے سنجیدگی اور بہادری سے ردِ عمل دیا۔
پہلے تو ماہرہ خان نے چیز پھینکنے والے کو واہ واہ واہ کہہ کر داد دی، پھر کہا کہ یہ غلط ہو گیا ہے اب۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تو ڈائیلاگ سنانا نہیں بنتا، آپ لوگ مجھ پر چیزیں پھینک رہے ہیں۔
View this post on Instagram
بعد ازاں ماہرہ خان نے اپنا موڈ خوشگوار کرتے ہوئے اپنی بلاک بسٹر فلم ’مولا جٹ‘ کا مشہور ترین ڈائیلاگ بولا۔




















