Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینئر اداکارہ 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ایران کی معروف و سینئر اداکارہ زری خوشکم 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ زری خوشکم کی موت ایران کے دارالحکومت تہران میں ہوئی تاہم ان کی موت کی وجہ کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

فائل فوٹو

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ زری خوشکم مرحوم ایرانی فلم ساز علی حاتمی کی بیوہ تھیں، ان کی بیٹی لیلیٰ حاتمی بھی مشہور اداکارہ ہیں۔

اداکارہ کو تہران میں واقع قبرستان میں اپنے شوہر کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ زری خوشکم نے تہران اور لندن سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بطور اداکارہ 24 سالہ کی عمر میں اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔